موٹاپے اور ذیابیطس سے بچنے کا آسان طریقہ

 ذیابیطس ٹائپ ٹو فائل فوٹو ذیابیطس ٹائپ ٹو

اپنے کمرے کی کھڑکی کھول کر سونا موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچاﺅ کا موثر طریقہ ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق رات کو کمرے میں آنے والی ٹھنڈی ہوا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ جسم کا درجہ حرارت کچھ ڈگری بھی کم کرنا موٹاپے اور ذیابیطس جیسے عارضوں سے تحفظ دے سکتا ہے۔

اس سے قبل ایک ڈچ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ درجہ حرارت ایک ڈگری اضافہ ہی ہر سال صرف امریکا میں ہی ایک لاکھ ذیابیطس کے نئے کیسز کا باعث بن رہا ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جسم خود کو گرم رکھنے کے لیے براﺅن فیٹ کو کم گھلاتا ہے جو کہ انسولین کی حساسیت اور وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خود کو ٹھنڈا رکھنا ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ کم کرتا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے انسولین کی حساسیت کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق مناسب نیند بھی موٹاپے اور ذیابیطس سے تحفظ دیتی ہے تو ہمارے خیال میں کمرے کی کھڑکی کھول کر ٹھنڈی ہوا میں سونا بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ خود کو ٹھنڈا رکھنے سے میٹابولک ریٹ بڑھتا ہے جس سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں۔

واضح رہے کہ انسانی جسم دو طرح کی چربی کا ذخیرہ کرتا ہے سفید اور بھوری۔

سفید چربی میں کیلوریز کا ذخیرہ ہوتا ہے جبکہ بھوری چربی گھل کر توانائی اور حرارت میں بدلتی ہے۔

install suchtv android app on google app store