پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دواساز کمپنیوں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دواسازکمپنیوں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان فائل فوٹو پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دواسازکمپنیوں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پنجاب حکومت کے نمائندوں اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیرقانون راناثنااللہ اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، میاں مجتبی شجاع الرحمن اور خواجہ عمران نذیر شامل ہوئے ۔ اس دوران فریقین نے جعلی ادوایات بنانے والے کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا۔

مزید جانئیے: پنجاب میں ادویہ ساز کمپنیوں کی ہڑتال کا تیسرا دن، میڈیکل اسٹورز بدستور بند

حکومتی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ کسی قسم کی زیادتی میں حکومت آپ کے ساتھ ہے لیکن آپ بھی تعاون کریں جس پر فارما سیوٹیکل نمائندوں نے حکومت پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو الٹا لٹکا دیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرنے پر رضا مند ہوگئی اور ترمیم پر نظرثانی کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں پنجاب حکومت، محکمہ صحت، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے علاوہ میڈیکل اسٹورز مالکان کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم شدہ سزاؤں اور جرمانوں پر.بھی نظر ثانی کرے گی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے بھر میں ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال

واضح رہے کہ پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کے خلاف دوا ساز کمپنیوں اور ٹریڈرز سمیت میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store