ملک کے مختلف حصّوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع

ملک کے مختلف حصّوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع فائل فوٹو

سندھ، فاٹا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے چھ اضلاع میں آ ج سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہورہی ہے۔ خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں پانچ سال کی عمر کے تقریباً چھیاسٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے اضلاع قصور، سرگودھا، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد اور راولپنڈی میں مہم کے دوران پچیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں دو لاکھ بیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔میرپورڈویژن کے ضلع کوٹلی میں پانچ سال کی عمر کے ایک لاکھ بیالیس ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے جبکہ باقی پندرہ اضلاع میں یہ مہم اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے تیرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاعمل یقینی بنانے کیلئے پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store