بھارت میں ڈاکٹروں نے بچے کے سر سے 3 لیٹر سے زائد پانی نکال دیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے بچے کے سر سے 3 لیٹر سے زائد پانی نکال دیا فائل فوٹو

بھارت کا ایک نومولود بچہ ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس سے اس کی کھوپڑی میں پانچ لیٹر سے زائد پانی بھر گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے کامیابی سے بچے کے سر سے ساڑھے تین لیٹر سے زائد پانی نکال دیا۔

اس بچے نام ریتیونجے داس ہے جو 7 ماہ کی عمر میں ایک مرض ’’ہائیڈروسفیلس‘‘ میں مبتلا ہوا تھا۔ اس مرض میں مائع کی بڑی مقدار کھوپڑی میں جمع ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں بچے کی کھوپڑی میں 4 لیٹر پانی بھرگیا اور اس کا سر تیزی سے پھیلنے لگا جس کے دباؤ سے بچے کی آنکھیں کھنچنے لگیں اور کھال کی رگیں بھی واضح دکھائی دینے لگیں۔

آپریشن کے بعد بچے کے سر کا قطر 96 سینٹی میٹر سے 70 سینٹر میٹر ہوا ہے۔ اس کے لیے 6 ہفتوں تک وقفے وقفے سے اس کے سر سے پانی نکالا گیا جس کی مقدار 3.7 لیٹر سے زائد ہے۔

بچے کو علاج کے لیے گزشتہ سال اسپتال لایا گیا تھا اور اس وقت اس کے سر میں ساڑھے پانچ لیٹر تک پانی بھرچکا تھا لیکن اب احتیاط کے ساتھ مائع کی آدھی سے زائد مقدار نکال لی گئی ہے اور ایک پتلی نلکی (اسٹینٹ) اب بھی بچے کے سر میں موجود ہے جو اچھی حالت میں کام کررہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی دماغی حالت بھی بہتر ہے اور ذہنی و نفسیاتی افعال بھی بہتری کی جانب مائل ہیں۔ بچے کے والدین نے بتایا کہ مرض کی وجہ سے ان کے علاقے والے بچے سے خوف کھاتے تھے اور اسے بھوت پریت قرار دیتے رہے ہیں جب کہ یہ بچہ اپنے محلے میں ’’بھوت بچے‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔

install suchtv android app on google app store