ذیابطیس سے بچاؤ کا گھریلو طریقہ

ذیابطیس سے بچاؤ کا گھریلو طریقہ ذیابطیس سے بچاؤ کا گھریلو طریقہ

امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کا باقاعدگی سے استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچاﺅ فراہم کرتا ہے۔

ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی میں شامل بیکٹیریا ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی لانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرہ کو20 فیصد تک کم کر دیتا ہے اور دوپہر کے کھانے میں دہی کا مستقل استعمال انسانی صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہرین کامزید کہنا ہے کہ دہی بڑھتی عمر کے بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی ، قوت مدافعت اور ہاضمہ کی درستگی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store