موٹاپے سے نجات اچھے ناشتے میں پوشیدہ

موٹاپے سے نجات اچھے ناشتے میں پوشیدہ فائل فوٹو موٹاپے سے نجات اچھے ناشتے میں پوشیدہ

جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان رہتے ہیں ؟ تو اس سے نجات کا سب سے آسان طریقہ آپ کو ضرور جان لینا چاہئے۔

جی ہاں صبح کے وقت اچھاناشتہ، دوپہر میں معتدل غذا اور رات کو کم کیلوریز پر مشتمل خوراک جسمانی وزن میں کمی، موٹاپے سے نجات اور صحت مند رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کنگز کالج لندن کی تحقیق میں 28 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ رات کو کم کھانا ہی موٹاپے سے بچاﺅ کا خفیہ ہتھیار ہے۔

تحقیق میں انتباہ کیا گیا ہے کہ جدید طرز زندگی متعدد افراد کو رات گئے کھانے پر مجبور کررہا ہے یا ان کے کھانے کے اوقات طے شدہ نہیں جس کے نتیجے میں جسمانی گھڑی الجھن کا شکار ہوجاتی ہے اور نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کے وقت ناشتے میں زیادہ کیلوریز کو جسم کا حصہ بناتے ہیں وہ جسمانی وزن میں زیادہ جلدی کمی لانے میں کامیاب ہوتے ہیں جبکہ ان کا بلڈ شوگر لیول بھی بہتر ہوتا ہے۔

بیشتر میٹابولک عمل جیسے کھانے کی اشتہا، غذا کا ہضم ہونا، کولیسٹرول اور گلوکوز جسمانی گھڑی کے زیراثر ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ناشتہ دن کی وہ غذا ہوتی ہے جو جسم کو سب سے زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے جبکہ رات کو زیادہ کھانا موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لوگوں کو اپنی غذا کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے یعنی کہ کیا کھانا صحت کے لیے بہتر ہے، اس سے واقفیت حاصل کرنا چاہئے۔

یہ تحقیق طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیوٹریشن سوسائٹی میں شائع ہوئی۔

install suchtv android app on google app store