کراچی کے چھ اضلاع میں آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

 پولیو مہم کا آغاز فائل فوٹو پولیو مہم کا آغاز

شہر کراچی کے چھ اضلاع میں آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

پولیو مہم کے دوران بائیس لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ اس موقع پر پانچ ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار رضاکاروں کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر پانچ میں انسداد پولیومہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے، جبکہ پچھلی مہم میں رونما ہونے والا واقعہ افسوسناک تھا۔

سیکریٹری ہیلتھ احمد بخش ناریجو نے سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی پولیو مہم محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے فورا بعد خسرہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store