دھوپ بلڈ پریشراور وزن کم کرنے میں مدد گار: ماہرین

دھوپ بلڈ پریشراور وزن کم کرنے میں مدد گار فا ئل فوٹو دھوپ بلڈ پریشراور وزن کم کرنے میں مدد گار

یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی تیاری میں بہت مدد دیتی ہے لیکن مناسب دھوپ بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

حالیہ کچھ برسوں میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دھوپ دل کے امراض،فالج، دمے، بلڈ پریشر اور موٹاپے کو دور کرسکتی ہے۔ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ پیٹ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے لیکن سورج کی شعاعوں کے دیگر بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق دھوپ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد دیتی ہے جو دل کے نظام کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ میں موڈ بہتر بنانے والے کیمیکل سیراٹونن کی افزائش میں بھی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔ اسٹاک ہوم کے مشہور کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ دھوپ میں نہیں بیٹھ رہے تو یہ سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ ہے۔

ماہرین کے مطابق دھوپ سیکنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے جسم میں جلن اور سوزش کی کمی ہوتی ہے۔ جلن ( انفلیمیشن) مسلسل ہوتو امراضِ قلب اور کینسر وغیرہ کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ کھانے کا عمل ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور موٹاپے کو دور کرتا ہے۔

دھوپ سے جلد کا کینسر:

اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ جلد کے کینسر کی وجہ بنتی ہے لیکن دھوپ میں بیٹھنا ضروری بھی ہے۔ اس کا حل ماہرین نے یہ پیش کیا ہے کہ 11 سے 3 بجے کے دوران دھوپ سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ مناسب لباس اور دھوپ کے چشمے استعمال کیے جائیں اور اگر سن پروٹیکشن فیکٹر ( ایس پی ایف) 15 کا کوئی سن بلاک استعمال کیاجائے تو بہت اچھا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store