کراچی میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

تین برس کے اعجاز میں پولیو وائرس کی تصدیق فائل فوٹو تین برس کے اعجاز میں پولیو وائرس کی تصدیق

تین برس کے اعجاز میں پولیو وائرس کی تصدیق متاثرہ بچے کو نو بار پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں کراچی میں اس سال کا پولیو کا ایسا کیس سامنا آگیا ہے جس میں بچے کو نو بار قطرے پلائے گئے تھے۔

ادھر حکومت کہتی ہے کہ قطرے پینا مرض کے خاتمے کی ضمانت نہیں البتہ بیماری کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ۔

کراچی میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس آگیا  محکمہ صحت نے تصدیق کر دی ہے ۔

تین برس کے اعجاز خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ بچہ اعجاز ولد شیر علی خان گڈاپ ٹاؤن کی یوسی سات کا رہائشی ہے ۔

حکام کے مطابق بچے کو نو بار انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں متاثرہ بچے کا تعلق پشتون فیملی سے ہے ۔

ادھر کراچی کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ، ڈاکٹر ظفر اعجاز تصدیق کرتے ہیں کہ ویکسین بالکل ٹھیک ہے تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ قطرے پینے والوں کو پولیو نہیں ہوگا ۔

پولیو ویکسین سے مرض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں ماہ انسداد پولیو مہم 15 فروری سے شروع ہوگی ۔

install suchtv android app on google app store