نوجوانوں میں کینسر کی 5 علامات

نوجوانوں میں کینسر کی 5 علامات فائل فوٹو

ٹین ایج کینسر ٹرسٹ کی ریسرچ کے مطابق ایک تہائی سے زائد کینسر کے مریضوں کے مرض کی تشخیص صحت انتہائی خراب ہونے کے بعد ہی ہوتی ہے۔

نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص انتہائی مشکل کام ہے۔ ہر سال 13 سے 24 سال کے درمیان 2500 نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔

ٹرسٹ نے اس سلسلے میں کینسر کی پانچ علامات بیان کی ہیں جس سے نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوسکتی ہے۔

ان علامات کو عام بیماریاں بھی سمجھا جاسکتا ہے تاہم ان کا علم ہونا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

پانچ علامات:

ہر وقت تکلیف کا احساس

سوجن، پھوڑا یا گومڑا ہوجانا

اچانک زیادہ وزن گرنا

بہت زیادہ تھکاوٹ رہنا

تل میں تبدیلی آنا

ٹرسٹ کے مطابق اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں اور تھیک نہیں ہورہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

نیشنل کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر اینجل اڈگر نے کہا کہ نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص میں تاخیر بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں کینسر سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص سے علاج فوری طور پر شروع کیا جاسکتا ہے جس سے موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store