ڈینگی پر قابو کے دعوے دھرے رہ گے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈینگی مچھر یلغار کیلئے ایک بار پھر تیار، راولپنڈی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس بھی کام نہ آیا۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق شہر بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی، ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد ہولی فیملی لائے گئے، بے نظیر بھٹو اسپتال 18 جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 6 مریض داخل کئے گئے ہیں، مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ مریضوں کو الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے، ڈینگی مچھر اور اس کے لاروے کی روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر اسپرے بھی کئے جارہے ہیں۔مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ حکومت پنجاب کی ڈینگی کیخلاف کھوکھلے نعروں کا پول کھولتا ہے۔

install suchtv android app on google app store