پشاور: 8 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جہاں آٹھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں آٹھ سالہ حضرت گل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا کیس سامنے آنے کے بعد پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد پانچ جبکہ خیبرپختونخوا میں نو ہو گئی ہے۔

رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store