بالوں پر شیمپو کا روزانہ استعمال خطرناک

ہم میں سے اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

ان کا ماننا ہے کہ جب مرد حضرات سر کو روزانہ شیمپو سے دھوتے ہیں تو ان میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

لہذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر آپ نہائیں گے تو پھر کیا چیز استعمال کی جائے، اس کے لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store