لائیبریا میں ایبولا کے مریضوں میں کمی آئی ہے: عالمی ادارہ صحت

لائیبریا میں ایبولا کے مریضوں میں کمی آئی ہے: عالمی ادارہ صحت فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک لائبیریا میں ایبولا کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے بروس ایلیورڈ کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا پر قابو پایا جا رہا ہے تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ابھی ایبولا بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل بروس کا کہنا ہے کہ لائیبریا میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ جبکہ لائیبیریا کی ریڈ کراس نے اس ماہ میں ایک سو سترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ریڈ کراس کا مزید کہنا ہے کہ لائیبریا کے ہسپتالوں میں خالی بستر دستیاب ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے مغربی افریقی ممالک کے لیے ویزوں کی منسوخی کے فیصلے کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کہا کہ سفری پابندیوں سے ایبولا پر قابو پانے کی کاوشوں پر اثر پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store