برطانوی کمپنی کا ایبولا وائرس کا علاج دریافت کرنیکا دعویٰ

برطانوی کمپنی کا ایبولا وائرس کا علاج دریافت کرنیکا دعویٰ فائل فوٹو

برطانوی کمپنی نے ایبولاوائرس کا توڑ نکالنے کا دعوی کردیا، مالی میں جان لیوا مرض کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

مالی میں ایبولا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوتے ہی حکام میں ہلچل مچ گئی ہے، دوسری جانب برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے اس کا تیارکردہ اسپرے، ایبولا وائرس کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈیو میس نامی اسپرے مہلک وائرس کو ہلاک کرنے کے علاوہ اس کی افزائش کو بھی روکتا ہے، کمپنی نے وائرس سے متاثرہ افریقی ممالک کو اسپرے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store