لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈیمگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جارہا ہے جس سے عوام خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا اور پنجاب بھر میں کل تیرہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے ساتھ مجموعی مریضوں کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔ شہر میں ڈینگی کے مریض سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں حکوت کی جانب سے ان کو علاج معالجے کی مفت سہولیات دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوئِ کسر نہیں چھوڑی جارہی۔

install suchtv android app on google app store