مغربی افریقہ، ایبولا وائراس سے ہلاک شدگان کی تعداد 660 ہو گئی

Ebola virus Ebola virus

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھے سو ساٹھ ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس وبا کے نتیجے میں ایک ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ اور بیس جولائی کے دوران ایبولا وائرس کی وجہ سے اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے پنتالیس نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

گنی، لائبیریا اور سرالیون میں اس بیماری کے خلاف عوامی مہم جاری ہے تاہم روایتی رسوم و رواج اس وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store