اسلام آباد: پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج دماغ کا پہلا عالمی دن منایا جا رہا ہے

ماہرین کی نظر میں سر درد، مائیگرین، مرگی، ٹراما، انفیکشنز، نیند میں خلل اور جینیاتی مسائل انسان کو دماغی اسٹروک کی طرف لے جاتے ہیں۔

بیماری کے دوران جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر دماغ کو آرام نہ دیا جائے تو اس سے نہ صرف دماغ کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، بلکہ برین ہیمبرج کے خطرات بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

دماغ آکسیجن کی بڑی مقدار کوجذب کرنے والا ایک بنیادی عضو ہے، یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث دماغ کو آکسیجن کی سپلائی متاثر ہو جاتی ہے۔ اور اُس کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی وجوہات ہیں، جو دماغ کو کمزور کر کے اُس کی صلاحیت کو کم کر سکتی ہیں، اور انسان کو برین ہیمبرج کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال برین ہیمبرج کے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

مغربی ممالک میں دماغی اسٹروک میں مبتلا ہونے کی اوسط عمر 60 سال ہے، جبکہ پاکستان میں ایک 50 برس کا فرد بھی دماغی اسٹروک کا نشانہ بن سکتا ہے، لیکن ایک صحت مند طرز زندگی اپنا کر خود کو دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store