پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تسلی بخش نہیں: اقوام متحدہ

خواتین میں متوازن خوراک سے آگہی نہ صرف صحتمند زندگی اورعمر میں اضافے کی ضامن ہے بلکہ اس سے انسانی خوشیاں بھی مربوط ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جہاں صحت عامہ کی صورت حال تسلی بخش نہیں وہیں دیہی خواتین کی صحت و تندرستی کے حوالے سے طبی سہولتوں کا فقدان بھی تشویش کا باعث ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پاکستان وہ واحد ملک ہے، جہاں  ماں اور بچے کی صحت برقرار رکھنے کے لئیےشمالی علاقہ جات سمیت بعض دیہی و شہری علاقوں میں 10 فیصد بھی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ناخواندگی، تعلیم کی کمی صحت عامہ سے متعلق آگہی کا نہ ہونا اور جبری مشقت ایسے عوامل ہیں جو خواتین کی صحت پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ایک طرف پاکستان میں لیڈی ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے گھروں میں ہونے والی اسی فیصد زچگیاں جو ہزاروں نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کی زندگیاں نگل لیتی ہیں تو دوسری طرف حکومت ابھی بھی وہی راگ الاپ رہی ہے کہ ملک میں صحت عامہ کی صورت حال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store