کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹے کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان فائل فوٹو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اور سیف نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ تیمور کو انگلینڈ کے بورڈنگ سکول بھیج دینگے ۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا انہوں نے کرینہ کیساتھ مشاورت کے بعد سوچ لیا ہے کہ تیمور کو شوبز کی چمک سے دور رکھیں گے تاکہ تیمور کی معصومیت برقرار رہے ۔

سیف کا کہنا تھا تیمور کی پرورش بھی ویسے ہی ہوگی جیسے ان کے دوسرے بچوں سارا اور ابراہیم کی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ کرینہ کی نئی آنیوالی فلم   ویر دی ویڈنگ   میں تیمور کا مختصر کردار ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی تردید کرینہ کر چکی ہیں ۔ 

install suchtv android app on google app store