سنجے دت کی ’’بھومی‘‘ کمال دکھانے میں ناکام

سنجے دت کی ’’بھومی‘‘ کمال دکھانے میں ناکام سنجے دت کی ’’بھومی‘‘ کمال دکھانے میں ناکام

سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘کا انتظار شائقین کو طویل عرصے سے تھا تاہم فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور باکس آفس پراوسط درجے کابزنس ہی کرسکی۔

سنجے دت کاشمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، سنجے دت نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کرداروں سے شہرت حاصل کی، فلم ’’کھل نائیک‘‘میں ان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے، کھل نائیک میں منفی کرداراادا کرنے اور فلم کے آخر میں جیل یاترا کرنے والے سنجے دت فلم کی ریلیز کے بعد حققیت میں جیل چلے گئے۔

1993 میں ممبئی حملہ کیس میں سنجے دت کو برسوں تک جیل کی ہوا کھانی پڑی، جیل سے رہائی کے بعد ہدایت کاراومنگ کمارنے سنجے دت کو اپنی فلم ’’بھومی‘‘ میں سائن کیا، یہ فلم سنجے دت کے کیر ئیر کے لیے انتہائی اہم تھی کیونکہ جیل سے رہائی کے بعد یہ پہلی فلم تھی جس میں سنجےدت نے اپنی اداکاری کے جوہردکھائے، لہٰذا ان کے مداحوں کو فلم ’’بھومی‘‘ کا شدت سے انتظار تھا،لیکن فلم ریلیز کے پہلے دن توقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز کے پہلےدن 2کروڑ 25 لاکھ، دوسرے دن 2 کروڑ 47 لاکھ اور تیسرے دن 2 کروڑ 76 لاکھ کاہی بزنس کرسکی، فلم اب تک مجموعی طور پر 7 کروڑ 48 لاکھ کابزنس ہی کرسکی ہے، بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سنجے دت بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑانام ہیں اوران کا نام ہی فلم کو ہٹ کروانے کے لیے کافی ہے، لہٰذا سنجے دت جیسے بڑے اسٹارکی موجودگی کے باوجود فلم کا باکس آفس پراوسط درجے کا بزنس کرناغیریقینی ہے۔

دوسری جانب فلم ’’بھومی‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’حسینہ پارکر‘‘بھی باکس آفس پر خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی ہے، فلم ریلیز کے دو دنوں میں صرف 2 کروڑ 77 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم’’بھومی‘‘کی کہانی باپ اوربیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت نے باپ اوراداکارہ آدیتی راؤ حیدری نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔

install suchtv android app on google app store