Tue 26 September 2017

اداکارہ نور کے خلع کا معاملہ؛ عدالت کا میاں بیوی کو صلح کا آخری موقع

ادکارہ نور  اور شوہر ولی حامد ادکارہ نور اور شوہر ولی حامد

ادکارہ نور کے خلع کے معاملے پر عدالت نے ادکارہ اور شوہر ولی حامد کو صلح کا آخری موقع دے دیا ہے۔

اداکارہ نور کی طرف سے دائر خلع کی درخواست کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کا اپنے شوہر ولی حامد کے ساتھ تنازع حل نہ ہو سکا جب کہ دوران سماعت عدالت نے فریقین کو صلح کے لئے آپس میں بات چیت کے لئے 15 منٹ کا وقت بھی دیا۔

مقامی عدالت کے جج نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہو جائیں، کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں جب کہ ولی حامد اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.