Fri 17 November 2017

دلیپ کمار کو اپنی زمین واپس لینے کیلئے 20 کروڑ ادا کرنیکا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو حکم دیا ہے کہ وہ 20 کروڑ ادا کر کے اپنی ملکیتی زمین واپس لے سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع 2412 سکوار یارڈ زمین جو ء2006 میں رئیل سٹیٹ فرم سے لی گئی تھی تاہم اس پر کوئی تعمیر نہیں ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ریئل سٹیٹ کی جانب سے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا کہ دلیپ کمار معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کے وقت انہیں ساڑھے 8 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر اور اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے دلیپ کمار کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.