ماورا حسین نے ایل ایل بی کا امتحان پاس کرلیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پاکستانی اداکارہ ماورا حسین

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کر لیا۔ اداکارہ نے اپنی اس کامیابی کی خبر مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اچھے نمبروں سے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کر لیا ہے۔

انہیں امید ہے کہ وہ اعلیٰ کارکردگی دکھا کر وکالت کی ڈگری اپنے نام کریں گی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی شدید خواہش تھی کہ میں وکیل بنوں، جو پوری ہونے کے قریب ہے۔

install suchtv android app on google app store