اداکارہ میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش

نامور پاکستانی اداکارہ میرا نامور پاکستانی اداکارہ میرا

نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

پاکستانی اسکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے ، فلمیں اور جاندار کردار نہ ہونے کے باوجود میرا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں میڈیا کی بھرپور کوریج ملتی ہے اور وہ خبروں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ لیتی ہیں۔

حال ہی میں میرانے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

اگر یہ بات پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان یا صبا قمر نے کی ہوتی تو لوگوں کو اتنی حیرانی نہ ہوتی لیکن یہ اعلان میرا کی جانب سے سامنے آیا ہے اسلئے لوگوں کویقین نہیں آرہا کہ اداکارہ میرا سچ میں ہالی ووڈ پروجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔

بعض ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ لوگوں نے میرا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی کی دعا دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ واقعی ہالی ووڈ پروجیکٹ ہے یا پھر کوئی مختصر دورانیے کی فلم جس میں عجیب مسکراہٹ والا گنجا شخص ہوگا۔

install suchtv android app on google app store