گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں ایک بار پھر صلح

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار و ماڈل احمد بٹ گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار و ماڈل احمد بٹ

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار و ماڈل احمد بٹ نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بعد ایک بار پھر صلح کرلی جس کے بعد عدالت نے احمد بٹ سمیت تمام ملزموں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز احمد بٹ سمیت تمام ملزموں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین نے صلح کر لی جس کے بعد عدالت نے بھی ضمانتیں منظور کرلیں ۔

ادھر گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ کو اپنے گھرسے نکال دیا ، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی آپس میں صلح نہیں ہوئی ۔ گلوکارہ کی پہلے بھی کوشش تھی کہ دونوں میں علیحدگی کے معاملات تھانے کچہری میں جانے کے بجائے آپس میں طے ہو جائیں تاہم جب حالات بگڑگئے اورلڑائی جھگڑے تک نوبت آئی تو انہیں پولیس کو اطلاع دینا پڑی ۔

بتایا گیا ہے کہ اب گلوکارہ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آچکی ہیں اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے ، حمیرا ارشد نے اپنے شوہر کو گھرسے نکال دیا ہے اور طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اس سلسلے میں ان کے قریبی عزیز اور دوست معاملات طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

شوبز حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ اب حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے راستے ہمیشہ کے لئے جدا ہو جائیں گے کیونکہ احمد بٹ ایک لالچی انسان ہیں اور وہ حمیرا ارشد کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store