پی آئی اے کی پرواز پی کے 308میں مشہور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سبز ہلالی پرچم میں ملبوس ہوکر مسافروں کے سامنے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر انہیں خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
ملک بھر میں پاکستان کا 70 واں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے کےساتھ منایا جارہا ہے، اس موقعے پر پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ملک کی خوشیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک ایسا سرپرائز دیا کہ لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے
انہوں نے دورانِ پرواز پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کرسماں باندھ دیا۔ لوگ ملی نغمے کی سریلی دھنوں پر جھومتے رہے۔
@MominaMustehsan singing live in #pk380 #live celebrating our freedom and independence #pak70withpia #happyindependenceday pic.twitter.com/aAcwwoDLBV
— FK (@faisalkapadia) August 13, 2017
پی آئی اے انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن کی طیارے کے اندر لائیو پرفارمنس کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مومنہ سفید اور سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس پاکستان کے رنگ میں رنگی ہوئی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
PIA celebrated 70 yrs of PK , 13/08/2017, hosting 1st ever “In-Flight Jam” with Momina Mustehsan, a surprise for its passengers on PK 308! pic.twitter.com/GwFdanTq3Q
— PIA (@Official_PIA) August 13, 2017
جب کہ طیارے میں موجود مسافروں کے چہرے بھی اپنے درمیان پاکستان کی نامور گلوکارہ کو دیکھ کر خوشی سے کھلے ہوئے ہیں۔ لوگ اس پرفارمنس کے درمیان مومنہ کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔