پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن کومداحوں سے بچھڑے17 برس بیت گئے

پاکستان میں پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن پاکستان میں پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن

پاکستان میں پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن کو مداحوں سے جدا ہوئے سترہ سال بیت گئے لیکن وہ آج بھی پر ستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

چاند چہرا ، چمکتی آنکھیں اور خوبصورت آواز والی لڑکی نازیہ حسن کو خدا نے گلوکاری کی ایسی صلاحیت سے نوازا جس نے چھوٹی عمر میں ہی دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔ نازیہ حسن نے گلوکاری کا آغاز بچپن میں ہی کر دیا ۔ نازیہ حسن کی آواز میں ایسا اثر تھا کہ سننے والے مسحور ہو جاتے تھے ۔

برصغیر میں پاپ موسیقی کی بانی مانی جانے والی نازیہ حسن کے گیتوں کی جلترنگ آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے ۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ چار میوزک البمز ریلیز کیے ۔

انکا انداز گلوکاری ہم عصر گلوکاروں کے مقابلے میں جدا گانہ تھا ۔ پاپ میوزک کی اس شہزادی کے دلنشیں نغموں کو شائقین بھول نہیں پائے۔

گلوکاری میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نازیہ حسن کی ازدواجی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ۔ نازیہ حسن کی زندگی کے آخری سال کینسر کے خلاف لڑتے لڑتے گزرے ۔ پنتیس برس کی عمر میں تیرہ اگست 2000ء کو لندن میں انتقال کر گئیں۔

install suchtv android app on google app store