'مردہ' سپرمین کی واپسی؟ یا کوئی اور سپر ہیرو

'مردہ' سپرمین کی واپسی؟ یا کوئی اور سپر ہیرو

گزشتہ سال کی فلم ' بیٹ مین ورسز سپرمین' میں سپرمین کی موت پر یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ سپرہیرو ایک بار پھر واپس آئے گا اور جسٹس لیگ میں اس کی آمد کوئی حیران کن نہیں ہوگی۔

اور یہی عندیہ ڈی سی کامکس کی نئی فلم 'جسٹس لیگ' کے اس نئے ٹریلر میں دیا گیا ہے۔

لگ بھگ چار منٹ کے ٹریلر میں بیٹ ین (بین ایفلک)، ونڈر ویمن (گال گدوٹ)، اکیوا مین (جیسن موموا)، سائی بورگ (رے فشر) اور فلیش (ازرا ملر) کو ایک ساتھ مل کر برائی کے خلاف جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے مگر انہیں کامیابی کی امید کی تلاش میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

تاہم ٹریلر کے اختتام پر ایک کردار کسی نامعلوم افراد کو دیکھ کر کہتا ہے ' تم آگئے، توقع ہے کہ تاخیر نہیں ہوئی ہوگی'۔

اور ہمارا اندازہ ہے کہ وہ نامعلوم کردار سپرمین ہے۔

اس نئے ٹریلر میں ونڈر ویمن کو کافی زیادہ دکھایا گیا ہے اور اس کردار کی فلم کی کامیابی کے بعد یہ کوئی حیران کن امر نہیں، تاہم ٹریلر کی حد تک تو یہ فلم ضرور اچھی لگ رہی ہے۔

جسٹس لیگ کو رواں سال 17 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store