نادیہ خان کی 17 سال بعد ڈراموں میں واپسی

نادیہ خاں فائل فوٹو نادیہ خاں

پاکستان کی نامور میزبان نادیہ خان 17 سالوں پر ایک مرتبہ پھر ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ’بگ بینگ پروڈکشنز چند دلچسیپ ڈرامے بنانے جارہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری، جس کی ہدایت کاری بدر محمود کررہے ہیں.

نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ نہیں بتا سکتی، لیکن اتنا ضرور بتانا چاہوں گی کہ ڈرامے میں عام لوگوں کو پیش کیا گیا ہے، اس کی کہانی جذباتی ہے.
ڈرامے میں سوشل میڈیا سے پیش آنے والے مسائل دکھائے جائیں گے۔

ڈراموں میں اپنی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پہلے مجھے لگتا تھا کہ ڈرامے میزبانی سے بہتر نہیں، لیکن اب یہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مجھے مشکل کردار کرنا پسند ہیں.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واپسی کے بعد انہیں کافی بہترین ڈراموں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store