ایان علی وارنٹ گرفتاری کے باجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں

ایان علی فائل فوٹو ایان علی

ماڈل گرل ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں ۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر پیش ہو سکتی ہیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں.

یہ بھی پڑھیں: کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی کے وارنٹ گرفتاری

ماڈل گرل کے وارنٹ گزشتہ سماعت پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت سے جاری ہوئے تھے ۔

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت پر جانے کے باعث مقدمہ کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی تاہم ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بینکنگ کورٹ کے جج غضنفر علی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

مزید جانئیے: ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی اگلی سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں جبکہ مقدمہ کے اخراج کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اگر وہاں سے فیصلہ ان کے حق میں ہو جاتا ہے تو ایان کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔

install suchtv android app on google app store