مزاحیہ اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

 معروف کامیڈین، فلمساز، ڈائریکٹر رنگیلا معروف کامیڈین، فلمساز، ڈائریکٹر رنگیلا

پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والے معروف کامیڈین، فلمساز، ڈائریکٹر رنگیلا کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔

اس موقع پران کے فیملی ممبران اپنی رہائشگاہ پرقرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔ کامیڈین رنگیلا بیک وقت اداکار، گلوکار، ڈائریکٹر اور مصنف تھے۔ رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا، وہ یکم جنوری 1937ٓ کوضلع ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے۔

انھیں نوعمری سے پہلوان بننے کا شوق تھا جس کا انھوں نے عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ذریعہ معاش کی خاطر انھوں نے مصوری سیکھی اور ایک پینٹر کی حیثیت سے پہلے پشاور ہجرت کی پھر لاہور کا رخ کیا ، جہاں وہ پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔ انھوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

1958 پنجابی فلم “جٹی” سے اداکاری کا آغاز کیا۔ فلم ’ جٹی‘ راتو ں رات ہٹ ہوگئی۔ رنگیلا نے بطور بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے 9 مرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کیے ۔ رنگیلا 24 مئی 2005 کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ انھوں نے تین شادیاں کی تھیں، ان کی 8 بیٹیاں اور6 بیٹے ہیں۔

install suchtv android app on google app store