کابل: 23 سالہ افغان حجام، افغانستان کا ریپ اسٹار بن گی

ئیس سالہ افغان حجام، سید جمال مبریز افغانستان کا ریپ اسٹار فائل فوٹو ئیس سالہ افغان حجام، سید جمال مبریز افغانستان کا ریپ اسٹار

تئیس سالہ افغان حجام سید جمال مبریز افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا، میگا انٹرٹینمنٹ شو افغان اسٹار کا ٹائٹل جیت کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کوئی ڈگری شوبز میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے، تئیس سالہ افغان نوجوان سید جمال مبریز نے یہ سچ کردکھایا، کابل میں سالانہ افغان اسٹار کا مقابلہ ہوا ، افغانستان کے میگا انٹرٹینمنٹ شو کے فائنل میں سید جمال مبریز اور اٹھارہ سالہ دوشیزہ زولالا ہاشمی کے مابین کڑا مقابلہ ہوا۔

تئیس سالہ حجام نے اس خوبصورتی سے ریپ میوزک پر اپنی آواز کا جادوجگایا کے شو کا شرکاء جھوم اٹھے، جمال نے ایران سے موسیقی سیکھی اور بال کاٹتے کاٹتے ریپر بن گیا۔

میگا شو کے ججز نے ایونٹ کے فاتح کے نام کا اعلان کیا تو تئیس سالہ حجام کا چہر خوشی دمک اٹھا، جمال مبریز کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیت کر انتہائی خوش ہیں ،تئیس سالہ افغان اسٹار کو دنیا بھر کے اخبارات اور چینلز میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے مشہور میوزک شو کے فائنل میں پہلی بار کسی لڑکی نے کوالیفائی کیا تھا لیکن ریپر جمال نے اسے بھی شکست دے دی۔

یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں افغانستان کے ایسے آرکسٹرا نے اپنی پرفارمنس پیش کی جو مکمل طور پر خواتین سازندوں پر مشتمل تھا، زہرا نامی اس آرکسٹرا میں شامل تمام فنکاراؤں کی عمریں 13 سے 20 سال کے درمیان ہیں، ان میں سے کچھ فنکارائیں افغان یتیم خانوں میں پل کر جوان ہوئی ہیں جبکہ کچھ نہایت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

یہ آرکسٹرا افغانی موسیقار ڈاکٹر احمد سرمست کی کوششوں کا ثمر ہے جو افغانستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میوزک کے بانی ہیں۔

install suchtv android app on google app store