کراچی: 25 واں سالانہ عالمی مشاعرہ ،ممتاز شعرا کی شرکت

عالمی مشاعرہ فائل فوٹو عالمی مشاعرہ

تہذیب و ثقافت کے عکاس،اردو زبان کوفروغ دیتے شہر کراچی کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی شناخت، پچیسواں عالمی مشاعرہ بڑی آن بان شان سے منعقد کیاگیاجس میں اندرون و بیرون ملک سے آئےممتاز شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔

1989 سے جاری اس عالمی مشاعرے کی اہمیت پر شعرا نے خاص رائے دی۔بھارت سے آئی مہمان شاعرہ شبینہ ادیب نے مشاعرے میں خوب رنگ جمایا۔

رات گئےتک ایکسپو سینٹر میںجاری رہنے والےعالمی مشاعرے میں شہری جوق در جوق آئےنوجوانوں کی بڑی تعدادمشاعرے میں موجود رہی۔

عالمی مشاعرے میں گورنر سندھ محمد زبیراور مئیر کراچی وسیم اخترنے بھی ادب سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئےشرکت کی ۔مئیر نے عالمی مشاعرے کے بانیوں میں سے ایک اظہرعباس ہاشمی کے نام سے کراچی کی ایک شاہراہ کو منسوب کرنے کا اعلان کیا ۔

install suchtv android app on google app store