رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں لیکن دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 ماہرہ خان اور رنبیر کے درمیان کسی بات پر شدید جملوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور ماہرہ خان کافی غصہ میں دکھائی دےرہی ہیں۔

ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شاید رنبیر اور ماہرہ خان کا کوئی نیا حربہ ہے۔

install suchtv android app on google app store