ایشوریا رائے کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج طویل علالت کے بعد چل بسے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سمدھی اور ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا رائے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں آج سہ پہر طویل علالت کے باعث چل بسے جب کہ بچن خاندان نے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ایشوریا والد کی تیمار داری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہولی کا تہوار بھی سادگی سے منایا۔ ایشوریا والد کی موت کے وقت اسپتال میں ہی تھیں اور موت کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے کے والد ابھیشیک بچن کے سسر بھارتی فوج میں بطور ماہر حیاتیات کے خدمات انجام دیتے رہے۔

install suchtv android app on google app store