برطانوی ویب سائٹ نے حدیقہ کیانی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلا دی

ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو 2 کلوگرام کوکین سمگل کرتے ہوئے ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائل فوٹو ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو 2 کلوگرام کوکین سمگل کرتے ہوئے ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 برطانوی ویب سائٹ میٹرو ڈاٹ یوکے نے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو کلوگرام کوکین سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن پولیس حکام نے حدیقہ کیانی کے سوٹ کیس کی تلاشی لی تو اس میں سے کوکین نکل آئی جو پلاسٹک کے کافی بیگ میں چھپائی گئی تھی۔

جس کے بعد حدیقہ کیانی کو تفتیش کیلئے لے جایا گیا جہاں پولیس کو مزید تلاشی کے دوران کوکین سے بھرا ایک دوسرا بیگ بھی مل گیا۔

پولیس حکام نے دونوں بیگوں کو ٹیسٹ لیبارٹری بھیجا جہاں تصدیق ہو گئی کہ ان بیگز میں کوکین موجود ہے۔

ویب سائٹ نے مزید سنسنی پھیلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکارہ سے برآمد کوکین کی مالیت تقریباً 80 ہزار پاؤنڈز بنتی ہے۔ کوکین برآمدگی کے بعد پولیس نے حدیقہ کیانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

گلوکارہ کو لندن ڈسٹرک اٹارنی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store