سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

ماڈل ایان علی ماڈل ایان علی

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ ماڈل گرل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔

ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخوست پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔ جسٹس احمد علی شیخ اور کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر اختلاف سامنے آیا تھا جس کے بعد بینچ تقسیم ہونے پر معاملہ کے حل کیلئے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔

جہاں ریفری جج نے جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے ڈالر گرل ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اس سے پہلے سندھ ہائی کے ڈویژنل بینچ میں شامل 2 ججز جسٹس احمد شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور بینچ تقسیم ہونے پر معاملے کے حل کےلئے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے وکلا کے دلائل کے بعد جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتقاق کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

جسٹس احمد علی شیخ کے سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کا تحریر کردہ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔

فیصلے کے بعد ایان علی کے وکیل قادر مندوخیل ایڈوکیٹ نے میڈیا سے کہا کہ چوہدری نثار نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں 3 مرتبہ شامل کروایا، ایان علی کی والدہ دبئی میں علیل ہیں،عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے بعد ایان علی آج ہی ان سے ملنے بیرون ملک چلی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سے کروڑوں ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کی گئی تھیں۔ اور ان پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ اور کسٹم آفیسر کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store