شرمین عبید عالمی اقتصادی فورم کی صدارت کرنے والی پہلی آرٹسٹ

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے بہت جلد عالمی اقتصادی فورم کی صدارت کرنے والی پہلی آرٹسٹ بھی بن جائیں گی۔

شرمین عبید کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ وہ عالمی اقتصادی فورم کے 3 روزہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔

اس اجلاس کا آغاز رواں سال 17 جنوری سے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں ہوا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ شرمین عبید چنائے کو اس اجلاس میں فنکار برادری اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی بے حد خوشی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم سوئٹزرلینڈ کی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو ہر سال جنوری میں اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرتی ہے۔

اس اجلاس میں 100 ملکوں سے ڈھائی ہزار افراد کو مدعو کیا جاتا ہے، جن کا تعلق بزنس، سیاست اور صحافت وغیرہ سے ہوتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، دیگر ارکان میں بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، مقبول برطانوی باورچی جیمی اولیور اور امریکا کے سابق نائب صدر ایل گور شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store