جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلوکار سلمان احمد نے ویڈیو تیار کر لیا

جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلوکار سلمان احمد نے ویڈیو تیار کر لیا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلوکار سلمان احمد نے ویڈیو تیار کر لیا

جنون بینڈ کے مشہور گٹارسٹ اور گلوکار سلمان احمد نے مبلغ، نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویڈیو تیار اور ٹیرز جاری کر دیا جسے سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

سلمان احمد کا کہنا ہے کہ جنید جمشید میرے بہت گہرے دوست تھے۔ ہمارا برسوں تک یارانہ رہا وہ بہترین انسان اوراعلیٰ پایہ کے فنکار تھے گائیکی سے لیکر دین کی تبلیغ تک ان کی زندگی کا سفرانتہائی خوبصورت اور قابل رشک رہا۔

یاد رہے کہ جنید جمشید کا انتقال 7 دسمبر کو حویلیاں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 661 کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہوا، اس طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے۔

install suchtv android app on google app store