قوال عزیز میاں کو دنیا چھوڑے سولہ برس بیت گئے

قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں فائل فوٹو قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں

قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں قوال کو دنیا چھوڑے سولہ برس بیت گئے مگر فن قوالی کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ عزیز میاں قوال نے جس کلام کو اپنی آواز بخشی، اسے امر کر دیا۔

دنیائے قوالی پر راج کرنے والے عزیز میاں قوال سولہ برس بعد بھی اپنے فن کی بدولت زندہ ہیں۔ اللہ جانے کون بشر ہے، تیری صورت اور مجھے آزمانے والے جیسی شہرہ آفاق اور ہر دلعزیز قوالیوں نے عزیز میاں قوال کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، نبی نبی یا نبی جیسا خوبصورت کلام بھی عزیز میاں قوال کی شہرہ آفاق قوالیوں میں سے ایک ہے۔

کئی سال گزر جانے کے باوجود مداح عزیز میاں کا منفرد انداز بھلا نہیں پائے۔بہترین خدمات کے نتیجےمیں عزیز میاں قوال کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا۔

عزیز میاں کے صاحبزادے بھی اپنے والد کے فن کو زندہ رکھنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔ عزیز میاں قوال کو وصیت کے مطابق انہیں اولیاء کی سر زمین ملتان میں دفن کیا گیا ان کی برسی کے موقع پر عرس جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store