لاہور: منچلے ہو جائیں تیار، پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دیدی

لاہوری منچلوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی ہے۔ بسنت فروری میں ہوگی تاریخ کا اعلان ایس او پیز طے ہونے کے بعد ہوگا۔

پتنگ بازوں کے لئے یہ خوشخبری صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے پنجاب اسپورٹس بورڈ میں پریس کانفرنس میں سنائی۔ وہ تو کھیلوں کے فروغ پر گفتگو کررہے تھے کہ اچانک ایک صحافی کے سوال کرنے پر بسنت کا اعلان کربیٹھے۔ کہا کہ پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی ہے۔

رانا مشہود احمد نے یہ بھی بتایا کہ بسنت میلہ فروری کے مہینے میں لگے گا۔ ایس او پیز طے ہونے کے بعد با ضابطہ اعلان کریں گے جس میں شرکت کے لیے گیارہ ممالک کے وفد تشریف لائیں گے۔
لاہوری بسنت کی خبر سنتے خوش ہوگئے اور حکومتی کاوش کی تعریف کی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت نہیں دی۔ بسنت منانے سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے بھی بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات دے دی ہیں تا ہم حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے۔

install suchtv android app on google app store