ماہرہ خان نے صبا قمر کو مستقبل کی سپراسٹار قرار دے دیا

ماہرہ خان نے صبا قمر کو مستقبل کی سپراسٹار قرار دے دیا فائل فوٹو ماہرہ خان نے صبا قمر کو مستقبل کی سپراسٹار قرار دے دیا

اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا۔

انھوں نے امریکا میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک میں پاکستانی فلموں پرمشتمل فلمی میلہ شروع ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store