گلوکار، اداکار سجاد علی 50 برس کے ہو گئے

پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی فائل فوٹو پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی

1993 میں "بے بی آ" گیت نے تہلکہ مچا دیا ، متعدد فلموں کیلئے سپرہٹ گیت ریکارڈ کروائے ، کئی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی کی آج 50 ویں سالگرہ ہے ۔

گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کروانے کا سہرا سجاد علی کے سر جاتا ہے۔

1993میں سجاد کے گانے "بے بی آ " نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں ۔ "چیف صاب" ، "ابھی موڈ نہیں" ، "سوہنی لگ دی" سجاد علی کے سپرہٹ گانوں میں شامل ہیں ۔

انہوں نے "لو لیٹر" ، "منڈا تیرا دیوانہ " ، "ایک اور لو سٹوری " میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا ۔

install suchtv android app on google app store