پائلٹ شہید مریم مختار کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

پائلٹ شہید مریم مختار کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری پائلٹ شہید مریم مختار کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

پاکستانی فائٹر پائلٹ شہید مریم محتار کی زندگی پر مبنی فلم ” ایک تھی مریم ” کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیاہےفلم یوم آزادی کونشرہوگی ۔

تیئس سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔فلم ‘ایک تھی مریم ‘ شہید مریم مختار کی زندگی پر مبنی ہے۔فلم کی مرکزی اداکارہ صنم بلوچ ہیں جو مریم مختار کی زندگی کے اہم واقعات پیش کریں گی جس میں ان کی ٹریننگ کے دنوں سے ایئر فورس میں شمولیت اور ان کا آخری مشن شامل ہے۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایات اور مہرین جبار کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ایک تھی مریم ‘ یوم آزادی پر نشر کی جائے گی۔مر یم مختار کے کردار کے لیے صنم بلوچ کو فائٹر پائلٹ کی ٹریننگ بھی حاصل کرنی پڑی۔جوش سے بھرے اس ٹیزر کو دیکھ کر یقیناً ہر پاکستانی میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store