کشمیربرطانیہ میں فلمبند معمررانا اور سونیا کی نئی فلم ریلیز کیلئے تیار

معمررانا اور سونیا حسین معمررانا اور سونیا حسین

کشمیر اور برطانیہ کے پرفضا مقامات پر عکس بند کی گئی معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم جلد بڑے اسکرین کی زینت بنے گی، فلم کا نام آئندہ ہفتے منظر عام پر لایا جائے گا۔

عمران ملک پروڈکشن کی تیار کی گئی نئی پاکستان فلم جلد بڑے پردے پر اپنا رنگ جمائے گی، فلم کی کاسٹ میں معمر رانا ، سونیا حسین، ندیم، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، سماما، وسیم اور ارم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی عکس بندی برطانیہ اور کشمیر کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے، فلم کو اگلے ریلیز کیا جائے گا۔ اسی فلم ے حوالے سے مقامی ہوٹل میں فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں شرکاء نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فلم ڈائریکٹر کے مطابق فلم کی کچھ شوٹنگ ابھی پاکستان میں جاری ہے۔

فلم ایک روایت سے ہٹ کر محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں شدت، جذبات اور اس کی تکیمل کیلئے راست میں حائل رکاؤٹوں کے گرد گھومتی ہے۔

معمر رانا اور سونیا حسین نے اپنی اداکاری سے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا ہے، جو دیکھنے والوں کو یقیناً اپنے سحر میں جکھڑ لے گی۔

install suchtv android app on google app store