امجد صابری کی جدائی بالی ووڈ ستاروں کو بھی اداس کرگئی

امجد صابری کی جدائی فائل فوٹو امجد صابری کی جدائی

امجد صابری کی موت نے بالی وڈ ستارے کو بھی اداس کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ امجد صابری نے قوالی کو جدت دی تھی ان کا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔

بالی ووڈ گلوکارہ سونو نگم کہتے ہیں کہ امجد کی کمی پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے بارہ سال پہلے ان کے ساتھ کیے ہوئے کنسرٹ کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ دوست اور ساتھی سے محروم ہوگئے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کی قوالیاں سنی ہیں اور اب ان کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

جاوید جعفری نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی جبکہ ایوشمن کھرانہ نے بھی پاکستانی قوال کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد برسوں نہیں بھلائی جا سکے گی۔

install suchtv android app on google app store