سپر ہیرو اسپائیڈر مین کے دیوانے ہو جائیں خوش

سپر ہیرو اسپائیڈر مین  ویڈیو گیم فائل فوٹو سپر ہیرو اسپائیڈر مین ویڈیو گیم

سپر ہیرو اسپائیڈر مین کے دیوانے ہوجائیں خوش، آنے والا ہے اگلے برس ایکشن سے بھرا نیا ویڈیو گیم جس کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں اسپائیڈر مین کو اپنے اشاروں پر نچانا تو اس کے لیئے آپ کو کرنا ہوگا ابھی تھوڑا اور اتنظار۔

امریکی کمپنی پیش کرنے جارہی ہے اسپائیڈر مین پر ایکشن سے بھرا ایک اور ویڈیو گیم جس میں سپر ہیرو دشمنوں کا پیچھا کرتے دکھائی دیں گے۔

اس گیم میں بہترین اینی میشن اور شاندار گرافکس کا استعمال کیا گیا ہے

یکشن سے بھرا یہ ویڈیو گیم اگلے برس مارکیٹ میں آئے گا۔

گیم خاص طور سے پی ایس فور کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کو سونی اور انسومنیاک گیمز پیش کر رہے ہیں۔

مارویل کے وائس پریذیڈنٹ جے اواین جی کا کہنا ہے کہ سونی اور ایکٹی ویژن نے مل کر متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کا ہمارا ساتھ رہے گا لیکن اب اسپائیڈر مین کے گیمز سونی اور انسومنیاک ہی پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store