ہالی ووڈ مووی نَرو کا سنسنی خیز دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہالی ووڈ مووی نَرو فائل فوٹو ہالی ووڈ مووی نَرو

ہالی ووڈ کی مسٹری تھرلر مووی نَرو کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم ستائیس جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

ہالی ووڈ مووی نَرو کی کہانی کالج گرل وی کے گرد گھومتی ہے جو آن لائن رئیلیٹی ویڈیو گیم نرو کا حصہ بن جاتی ہے، جبکہ اس گیم میں اس کا ایک ساتھی پلئیر بھی ہوتا ہے۔

فلم میں دونوں کو عجیب و غریب ٹاسکس ملتے ہیں اور کوئی ان پر کڑی نگاہ بھی رکھتا ہے۔

دونوں کی زندگی خطرے میں آجاتی ہے، جبکہ ہر حال میں جیتنا ہی لازمی قرار ہوجاتا ہے۔

دونوں کیسے نکل سکیں گے اس خطرناک آن لائن گیمنگ کی دنیا سے باہر، اس راز پر سے پردہ اٹھے گا ستائیس جولائی کو فلم کی ریلیز کے بعد ۔

install suchtv android app on google app store