کہانی کے ساتھ میوزک شاندار ہوگا تو فلم خودبخود ہٹ ہوگی: سارہ رضا خان

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان فائل فوٹو معروف گلوکارہ سارہ رضا خان

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں میں میوزک پر خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کہانی کے ساتھ میوزک شاندار ہوگا تو فلم خود بخود ہٹ ہوگی۔

بالی وڈ میں فلموں کی کامیابی میں ہمیشہ ہی میوزک کا کرداربہت نمایاں رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ چینلز کم ہونے کی وجہ سے نیوزچینلزکومیوزک انڈسٹری کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

پرائیویٹ چینلز کے بینر تلے ہونے والے ایوارڈ شوزمیں بھی میوزک سے وابستہ لوگوں کے لیے ایوارڈ کیٹگری نہیں بنائی جاتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کی وجوہات میں ایک وجہ میوزک بھی ہے۔

جس طرح فلموں کا معیار خراب ہونے لگا، اسی طرح فلمی گیتوں کامعیار بھی بگڑگیا۔

ماضی کے فلمی گیت آج بھی لوگوں کی زبان پرہیں اوران کو بڑے شوق سے سنا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ موجودہ دورکی فلموں میں تشہیری مہم توڈیزائن کی جاتی ہے لیکن میوزک کی پروموشن کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔

پڑوسی ملک بھارت میں فلموں کے میوزک کوفلم کی ریلیز سے تین ماہ قبل میوزک چینلز اور دیگر ذرائع سے پروموٹ کیا جاتا ہے اورپھرشائقین کی بڑی تعداد اس فلم کا انتظار کرنے لگتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہمارے نوجوان فلم میکرز کوسوچنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ بطورپلے بیک سنگرمیں نے گزشتہ چند برس میں بننے والی فلموں میں گیت ریکارڈ کیے ہیں لیکن میوزک کی درست پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے بہت کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store